ابنا: پارلیمنٹ نیوز کے مطابق حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے اس جاسوس کو حوالے کرنے کی امریکہ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جاسوس پر ایران میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے ایرانی ماہرین کے ہاتھوں امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کے اتارے جانے کو امریکہ کے لئے ایک اور شکست قراردیا اور کہا کہ امریکہ اس شکست کا بدلہ لینے کی فکر میں ہے۔ادھر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیش کے ترجمان کاظم جلالی نے امریکی جاسوس کو واپس کرنے کی درخواست کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران میں اپنے جاسوس کی فکر کرنے سے پہلے امریکہ میں اغوا کئے گئے ایرانی شہریوں اور انہیں وطن بھیجنےکی فکر کرنی چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس منسٹری نے سترہ دسمبر کو ایک امریکی جاسوس کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ سی آئي اے کے گرفتار شدہ جاسوس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران میں سی آئي اے کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔ یہ اعترافات ایران کے سرکاری ٹی وی سے نشر ہوئے ہیں۔...............
/169